ننہے ابراہیم کے گٹر گرنے کے واقعے پر 5 افسران معطل

ایریا ہمارا نہیں، بی آر ٹی انتظامیہ
کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، متعدد افسران معطل
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 30 نومبر کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین سالہ بچہ ابراہیم ایک پرانے سیوریج چینل کے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ اس واقعے کے بعد وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر متعدد افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت معطل
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض معطل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد معطل
اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ معطل
مختیار کار گلشن اقبال سلمان فارسی معطل
دوسری جانب بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خط لکھ کر واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط میں وضاحت کی گئی کہ حادثہ بی آر ٹی پروجیکٹ کے آپریشنل کنٹرول سے باہر علاقے میں پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کا مقام چیسی اپ اسٹور کے زیر استعمال پارکنگ ایریا تھا اور اس کا بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیراتی سرگرمیوں یا سیوریج انفراسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں۔
بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سخت حفاظتی اصولوں کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔
