کیا آپ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائیں گے،؟؟؟ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟؟

عنقریب "پاکستان تحریک انصاف" کی جگہ "اڈیالہ تحریک انصاف" نظر آ سکتی ہے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دو بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، لیکن جواب میں یہی کہا گیا کہ "ہم خود کچھ نہیں کر سکتے، ہماری ملاقات کرائیں، ہم ان سے پوچھیں گے۔" انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت مذاکرات کی پیش کش قبول کی جاتی تو سیاسی درجہ حرارت نیچے آ سکتا تھا۔
وزیر داخلہ کے مطابق، اس وقت پی ٹی آئی کے تقریباً 80 فیصد لوگ اس پالیسی اور سیاسی رویے سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم لندن اور بانی ایم کیو ایم کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی بھی اسی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو بھارت کر رہا ہے۔ اس قسم کی سیاست کو سیاست کیسے کہا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں اپنی بہن سے ملاقات کے دوران طبیعت کا حال تک نہیں پوچھا جبکہ ان کی بہن نے جیل حکام کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی بیان میڈیا کو جاری نہیں کریں گی۔لیکن ملاقات کے بعد جو ٹویٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے، اس کے بعد فیصلہ ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں دو ٹوک پیغام دیا ہے اور عنقریب "پاکستان تحریک انصاف" کی جگہ "اڈیالہ تحریک انصاف" نظر آ سکتی ہے۔ "پی ٹی آئی کی اکثریت اس پاگل پن کا حصہ نہیں بنے گی"، صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائیں گے،جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس امکان کوبھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
