روس کیساتھ مفاہمت نہ کرنے پر یوکرین کی حمایت نہیں کریں گے۔ٹرمپ کا واضح اعلان

امریکی صدر نے یورپ کو ‘کمزور’ اور ‘زوال پذیر’ قرار کیوں دیا؟
واشنگٹن/برسلز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کو ایک بار پہر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “کمزور” اور “زوال پذیر” قرار دینے کے ساتھ ہی عندیہ دیا کہ امریکہ ممکنہ طور پر یوکرین کی حمایت ترک کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ خود تباہی کی راہ پر ہے،مہاجرین کی پالیسیوں، سیاسی درستگی کے رویوں اور قیادت کی ناکامی نے یورپ کو کمزور بنا دیا ہے۔
انہوں نے لندن اور پیرس جیسے یورپی شہروں کی بدلتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور یورپی رہنماؤں کو “کمزور اور غیر مؤثر” قرار دیا،جبکہ ہنگری اور پولینڈ جیسے ممالک کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی تعریف کی اور انہیں “مثالی قیادت” قرار دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمر پوتن مذاکرات میں برتری رکھتے ہیں اور انہوں نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زلنسکی پر امن معاہدے پر دستخط کرنے کا دباؤ ڈالا، اگر یوکرین نے روس کے ساتھ مفاہمت نہیں کی تو امریکہ ممکنہ طور پر اپنی حمایت روک سکتا ہے۔
