ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گرنا بی آر ٹی تعمیرات قرار

رپورٹ ارسال
کے ایم سی نے تحقیقات رپورٹر ارسال کردی، بی آر ٹی ٹھیکیدار ذمہ دار قرار
کراچی میٹروپولیٹن کارپیشن نے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی ہے، حکام کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، معائنے میں ثابت ہوا حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں، بی آر ٹی کھدائی نے نالے کا پورا نکاسی نظام شدید نقصان پہنچایا، عارضی دو فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کی جانب سے ایک جگہ مین ہوم کھلا رہنے سے سانحہ ہوا، کراچی: یہ طریقہ کار اور غیرمعیاری ڈھکن کبھی کے ایم سی نے استعمال نہیں کیے، کراچی: بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا۔
رپوٹ کے مطابق کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا، کراچی: چیز اسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ مشترکہ وجہ سے بچہ گٹر میں گرا، کراچی: افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بھر دیے گئے۔
