کراچی کا ابراہیم کیسے کھلے مین ہول میں گرا؟

سی سی ٹی وی ویڈیو آگئی
بچہ کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی
اربوں روپے کمانے والے شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ کی لاپرواہی کی بھی پول کھل گئی
کراچی: نیپاچورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں بچے کو والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔
واقعہ کے وقت بچے کے والدین نے چیخ و پکار کی جس پر وہاں موجود دیگر لوگ بھی جمع ہوگئے اور بچے کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔
اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کُھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں کے ساتھ شاپنگ سنٹر چیز اپ کی انتظامیہ کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا۔ کہا سی سی ٹی وی میں واضح ہے کہ کھلا مین ہول شاپنگ سنٹر کی پارکنگ کی حدود میں ہے، اربوں روپے کمانے والی شاپنگ سنٹر انتظامیہ نے ڈکھن رکھنے کے لیے بھی پیسے خرچ نہ کیے۔
دوسری طرف واقعے کا مقدمہ میئرسمیت بلدیاتی اداروں کے خلاف درج کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ مین درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
