نیشنل
صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرے گی تو مجبوراً گورنر راج لگانا پڑے گا۔
EditorStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 6:14 PM

پی ٹی آئی احتجاج نہیں کر سکے گی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرے گی تو مجبوراً گورنر راج لگانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ نظام بہترطریقے سے چل سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس بار پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی۔ویسے بھی احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، سڑکوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
