مسلمانوں کو بھی سورج، دریاؤں اور درختوں کی پوجا کرنی چاہیے: جنرل سیکریٹری آر ایس ایس

متنازع بیان پر شدید ردعمل
متنازع بیان
آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسبالے نے ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
ہندو مذہب سب سے اعلیٰ ہے۔
مسلمانوں کو بھی ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر سورج، دریاؤں اور درختوں کی پوجا کرنی چاہیے۔
یہ روایات فطرت کے تحفظ اور اجتماعی بہبود سے جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوگا اور سوریہ نمسکار کو مذہب کی عینک سے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ سب ماحولیاتی اور صحت بخش سرگرمیاں ہیں۔
ردعمل اور تنقید
اس بیان کو بھارتی میڈیا اور سماجی حلقوں میں ہرزہ سرائی اور زہر افشانی قرار دیا جا رہا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ بھارت کے سیکولر تشخص کو مجروح کرتا ہے اور اقلیتوں پر ہندو رسومات مسلط کرنے کی کوشش ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ بیان اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ مودی سرکار میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہو چکی ہے۔
