پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

تمام مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا بھی اعلان
کسٹم ہائوس کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد اور وفاقی حکومت کی ٹیم میں دوسرے روز بھی مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، سیکریٹری کمیونیکیشن اور آئی جی موٹروے پولیس شریک تھے، جبکہ چیئرمین این ایچ اے، ممبر کسٹم ایف بی آر، چیئرمین کے پی ٹی اور چیف کلیکٹر کسٹم اور کلیکٹر کسٹم کراچی بھی موجود تھے۔ اس کے علاقہ مذاکرات میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب، سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈائریکٹر آر ٹی اے پنجاب کو بھی شامل کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد نے تحریری مطالبات پیش کیے،مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد نے کہا کہ حکومت سے دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبا مان لیے ہیں۔حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔۔۔۔
ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں میں کمی ، گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے سمیت دیگر رعایتیں مانگی تھیں ، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کراچی بندر گاہ پر کام بری طرح متاثررہا
