سڈنی فائرنگ: آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو "داعش نظریے" سے جوڑ دیا

واقعہ "داعش کے نظریے" سے متاثر تھا
سڈنی کے مشہور ساحل Bondi Beach پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ "داعش کے نظریے" سے متاثر تھا۔
البانیز نے منگل کی صبح ABC کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ داعش کے نظریے سے متاثر تھا۔ وہ نظریہ جو ایک دہائی سے موجود ہے اور جس نے نفرت کو جنم دیا، اور اس بار اجتماعی قتل کی تیاری تک پہنچا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ حکام نے 2019 میں ایک حملہ آور کی تحقیقات کی تھیں، مگر اس وقت اسے "اہم شخص" نہیں سمجھا گیا اور نہ ہی اس پر مسلسل نگرانی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جاننا ابھی باقی ہے کہ آیا وہ بعد میں مزید شدت پسند ہوا یا نہیں، اور یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔
البانیز نے ملک میں بڑھتی ہوئی یہود مخالف جذبات پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
البانیز نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہود مخالف سوچ بہت عرصے سے موجود ہے۔ داعش کا نظریہ، خاص طور پر 2015 کے بعد، کچھ لوگوں کو اس انتہا پسندانہ اور نفرت انگیز راستے پر لے گیا ہے۔
