انٹرنیشنل
اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادی بسانے کے لیےرہائشی یونٹس کی منظوری
StaffStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 4:37 PM

غیر قانونی اقدام
یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی آبادی کو بسانے کی منصوبابندی جاری رکھی ہوئی ہے،مقبوضہ علاقے میں مزید تین یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے کیا۔
عالمی برادری مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیتی رہی ہے کیونکہ یہ وہ زمین ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔
