انٹرنیشنل
سڈنی میں قیامت ڈھانے والے باب اور بیٹا نکلے، باپ مارا گیا، بیٹا زخمی
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 9:51 AM

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر اتوار کے روز یہودیوں کے تہوار کی ایک تقریب میں پیش آنے والے دہشتگردی کے پیچھے کس کام ہاتھ ہے اس حوالے سے پولیس نے سراغ لگا لیا۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ ایک سفاکانہ دہشتگردی تھا اور حملے میں ملوث افراد باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے
پولیس کے مطابق فائرنگ یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران کی گئی، جس میں ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سالہ نوید اکرم کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ساجد اکرم گزشتہ 10 برس سے اسلحہ لائسنس کا حامل تھا اور ایک گن کلب کا باقاعدہ رکن بھی تھا، جس کے قبضے سے چھ ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، جن کے حملے میں استعمال ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
