نیشنل
کے پی حکومت نے 9مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دیدی
StaffStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 11:36 PM

اور کیا فیصلے ہوئے؟
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد درج کیے گئے تمام مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں یہ مقدمات سیاسی انتقام پر مبنی اور ثبوت سے خالی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ معاملے کی جامع اور شفاف چھان بین کی جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس (ATF) کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے، تاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے اور سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
