پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزید سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر کے معاملے پر کیا فیصلہ ہورہاہے علم نہیں لیکن اس وقت جو طے ہوا وہ بتادیتاہوں،پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اور پنجاب میں گورنرشپ کامطالبہ کیاتھا،پیپلزپارٹی کو گورنرسندھ اور گورنرپنجاب کا عہدہ دینے کا فیصلہ تقریبا ہوگیاتھا،بلاول بھٹو سے ن لیگ کی قیادت نے گزارش کی سندھ میں انہیں گورنرشپ دی جائے، بلاول بھٹو نےمان لیا تھاکہ ن لیگ صوبہ سندھ میں اپنا گورنر لگائےگی،اگر ایسا نہ ہوا تو پیپلزپارٹی کا گورنرسندھ میں ہوگا،ن لیگ نےابھی تک فیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا،کب کریں گے انہیں فیصلہ کرنا ہے۔