AI ریسرچ میں انقلاب، مگر جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی

نیچر (Nature) میں شائع تحقیق کے مطابق، AI چیٹ بوٹس ووٹرز کی سیاسی رائے کو غیر معمولی آسانی سے بدل سکتے ہیں۔ تجربات میں شامل افراد کی انتخابی ترجیحات محض چند گفتگوؤں کے بعد 15 فیصد تک بدل گئیں۔ یہ اثر روایتی انتخابی مہم یا اشتہارات سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوا۔..
اقوام متحدہ کے ادارے اور دیگر ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ جنریٹیو AI جیسے ٹولز انتخابی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی بڑے ڈیٹا کو استعمال کر کے ووٹرز کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جس سے جمہوری عمل میں شفافیت اور اعتماد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ AI کی سب سے بڑی طاقت اس کی معلومات کو گفتگو کے انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت ہے، جو عام ووٹرز کے لیے زیادہ قائل کرنے والی ثابت ہوتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے کہ غلط یا گمراہ کن معلومات زیادہ آسانی سے پھیلائی جا سکتی ہیں
