فلوریڈ کے گورنر نے ایک مسلم تنظیم کودہشتگردقرار دے دیا

سی اے آئی آر اور اس کی فلوریڈا چیپٹر کی مذمت
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے مسلم تنظیم کاؤنسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔ مصری تنظیم اخوان المسلمون کو بھی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
گورنر کے اس فیصلے کے بعد فلوریڈا کی تمام سرکاری ایجنسیاں پابند ہوں گی کہ وہ ان تنظیموں یا ان کی مالی معاونت کرنے والے کسی بھی فرد یا ادارے کو ریاستی فنڈز،ملازمتوں یا سرکاری معاہدوں تک رسائی نہ دیں۔۔
سی اے آئی آر اور اس کی فلوریڈا چیپٹر نے گورنر کے حکم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، امتیازی اور توہین آمیز قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکی وفاقی حکومت نے نہ تو CAIR اور نہ ہی اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
سی اے آئی آر کی بنیاد 1994 میں رکھی گئی تھی اور اس کے امریکہ بھر میں 25 فعال دفاتر موجود ہیں۔
