آسٹریلوی حکومت کی پالیسی یہودی دشمنی کو فروغ دے رہی ہے:نیتن یاہو

نیتن یاہو برہم
سڈنی واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو آسٹریلیا کی حکومت پر برہم ہوگئے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے،اس ضمن میں وہ قریباً چار ماہ قبل ہی کینبرا کو خبردار کر چکے تھے۔
نیتن یاہو نے ڈیمونا میں اجلاس کے دوران انہوں نے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 17 اگست کو آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیسی کو بھیجا تھا جس میں انہوں نے آسٹریلیا پر ’یہود دشمنی کی آگ پر تیل ڈالنے‘ کا الزام لگایا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران یہود دشمنی کو کینسر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت پھیل جاتی ہے جب رہنما خاموش رہتے ہیں۔
اپنے خطاب میں نیت یاہو نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر اعظم البانیسی آپ نے اس بیماری کو پھیلنے دیا اور اس کا نتیجہ وہ ہولناک حملے ہیں جو ہم نے آج یہودیوں پر ہوتے دیکھے۔
