انسانی اسمگلر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

ملزم عالمی نیٹ ورک کا حصہ
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم زین اللہ انسانی سمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ کے نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا۔
گرفتار ملزم ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا۔حکام کے مطابق ملزم نے کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں بطور ایجنٹ پاکستان سے افراد کو بھرتی کرنے میں ملوث رہا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ایک منظم فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے تجزیے کے دوران متعدد افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر، ادائیگیوں کی رسیدیں، اور بینک اکاؤنٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز برآمد ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے رقوم ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو اکاونٹ کے ذریعے وصول کی۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا
