بنگلادیش اور بھارت جتنا جلدی تعلقات میں بہتری لائیں گے سب کے لیے اچھا ہوگا،روس

1971 کی جنگ کا حوالہ
بنگلہ دیش میں تعینات روس کے سفیر الیگزینڈر گریگوریوچ کھوزین نے بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جتنی جلدی ممکن ہو اپنے تعلقات میں بہتری لائیں تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا۔
پیر کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر نے زور دیا کہ بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے 1971 کی جنگِ آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو آزادی حاصل کرنے میں انڈیا کا کلیدی کردار تھا جبکہ روس نے بھی اس جدوجہد کی حمایت کی تھی۔ ان کے مطابق تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ خطے میں تعاون نے ہمیشہ مثبت نتائج دیے ہیں۔
روسی سفیر نے واضح کیا کہ روس دونوں ممالک کے باہمی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہا، تاہم ان کے خیال میں دانشمندی کا تقاضا ہے کہ ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
