انٹرنیشنل
وینزویلا کی نائب صدر نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
EditorStaff Reporter
Jan 4, 2026 · 5:00 PM

نیوز کانفرنس میں ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے اختلاف کیا اور نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ڈیلسی روڈریگز نے کہا وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا ۔
ساتھ ہی انہوں نے ملک اور قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم بھی کیا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا، وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7 دھماکے ہوئے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
