نیشنل
12 سال پہلے بیچی گئی موٹر سائیکل، کراچی سے ای چالان سانگھڑ بھیج دیا، پرانا مالک پریشان
StaffStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 2:30 AM

پتہ نہیں اور کتنے چالان آئیں گے
کراچی: سندھ کے علاقے سانگھڑ کے دکاندار کو 12 سال پہلے بیچی گئی موٹر سائیکل کا ای چالان کراچی سے جاری ہوگیا۔
ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو کے رہائشی دکاندار رتن کمار لوہانو نے بتایا کہ اس نے اپنی 2009 ماڈل کی بائیک 12 سال قبل فروخت کردی تھی، جو کہ پتہ نہیں کئی لوگوں کے پاس جاتی ہوئی کراچی پہنچ گئی۔ پہلے ایسا کوئی رجحان نہیں تھا کہ موٹر سائیکل خریدنے کے بعد اپنے نام رجسٹرڈ کرائی جائے۔
رتن کمار نے کہا کہ 12 سال قبل بیچی گئی موٹر سائیکل کا چالان کراچی سے بذریعہ پوسٹ اس کے گھر تک پہنچ گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان گیا ہے۔ پتہ نہیں مزید کتنے چالان آئیں گے۔ میں غریب دکاندار ہوں چالانوں کے جھنجھٹ سے جان چھڑانہ مشکل ہوجائے گا۔

ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
