نیشنل
فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت کیساتھ گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
EditorStaff Reporter
Dec 12, 2025 · 1:05 AM

فیض حمید عمران خان کے خلاف ثبوت بھی دیں گے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ قانون کا یہ شکنجہ یہاں رکے گا نہیں، فیض حمید کی 14 سال کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، 9 مئی کےلیے فوجی تنصیبات کی تفصیلات دینا فیض حمید کا کام تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
