انٹرنیشنل
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے۔ دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔