نیشنل
کراچی میں شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلاکر مار ڈالا
StaffStaff Reporter
Dec 1, 2025 · 11:31 PM

ڈاکو پر تشدد بھی کیا
کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلا دیا۔ ڈاکو کو پول سے باندھنے کے بعد آگ لگانی کی وڈیو سامنے آگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا، اتنے میں علاقہ مکیوں نے پہنچ کر مسلح ڈاکو کو دھر لیا۔
مشتعل افراد نے ڈاکو کو پول سے باندھنے کے بعد آگ لگادی، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور مٹی سے آگ کو بجھا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کو زخمی حالت میں ہاسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
