نیشنل
پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں 15 فیصد کمی کا اعتراف
StaffStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 11:23 PM

سالانہ نقصانات 30 فیصد تک جانے کا اندیشہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں زراعت کے شعبے میں ناقص حکمت عملی کے باعث سالانہ بنیادوں پر پیدوار میں بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ زراعت کے شعبے میں کاشتکاری کے ناقص طریقہ کار کے استعمال کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں سالانہ 10 سے 15 فیصد کمی ہو رہی ہے۔ ناقص ہارویسٹنگ، ہینڈلنگ، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے باعث سالانہ نقصانات 30 فیصد تک جانے کا اندیشہ ہے۔
وفاقی وزارت برائے غذائی تحفظ کے مطابق نقصانات کو ختم کرکے پاکستان سالانہ 1.8 ارب ڈالرز تک بچت کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور فصلوں کی ناقص ذرائع سے ٹرانسپورٹیشن زرعی شعبے میں نقصانات کی بڑی وجوہات ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
